لاہور:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ گلی گلی پھیل گیا ہے،پی ٹی آئی ووٹ کی تضحیک کی ذمہ دار ہے،ووٹ کو عزت دلوانے کےلئے جمہوری سیاسی قوتوں کی فتح لازم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق کا کہناہے کہ پی ٹی آئی قیادت بے لگام جھوٹے اور بد زبان افراد کا جتھاہے،عمران اور پرویز خٹک سیاسی مخالفین کے حامیوں کو سر عام گالیاں دے رہے ہیں،عوام ووٹ کی طاقت سے عمرانی فرعونیت کو پاش پاش کر دیں گے۔