خیبر پختونخواہ

فورسز اور دہشتگردوں میں مقابلہ،5دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، چترال کی وادی کیلاش میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں پانچ دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد کرکے لاشیں اسکاؤٹ پولیس کے حوالے کردی گئیں، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے تھا۔

اس سے قبل دہشتگرد سرحد پار کرکے کیلاش پہنچے اور دو چرواہوں کو اغوا کرکے لے گئے، جنہیں بعد میں قتل کردیا گیا تھا، دہشتگرد تقریبا تین سو بکریوں کا ریوڑ بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے، واقعے کےبعد علاقےمیں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close