Featuredاسلام آباد

شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد:احتساب عدالت نے شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کی ،نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اورنوازشریف کے وکیل سعدہاشمی عدالت میں پیش ہوئے ۔

نوازشریف کے وکیل سعد ہاشمی نے کہا کہ ہم نے ریفرنس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست دائر کی ہے، جج محمد بشیر نے کہا کہ میں نے بھی ایک درخواست دی ہے ہائیکورٹ میں اورآپ کی دونوں درخواستیں ہائیکورٹ بھیج دی تھیں۔

جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ کیا لگتا ہے آج فیصلہ آجائے گا،سنا ہے وزارت قانون نے بھی جیل ٹرائل کا کہا ہے۔

وکیل نوازشریف نے کہا کہ ہمیں جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کا نوٹس نہیں ملا،عدالت سے استدعا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی کاپی فراہم کی جائے۔
جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ خواجہ حارث کب آئیں گے ؟،وکیل نے نوازشریف نے کہا کہ خواجہ حارث شام تک مصروف ہیں۔جج احتساب عدالت نے کہا کہ شام تک ہائیکورٹ سے بھی فیصلہ آجائے گا۔

عدالت نے العزیزیہ سٹیل مل اورفلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close