Featuredپنجاب

نوازشریف ودیگر کی سزاکالعدم قراردینے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

لاہور: ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے میں نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزاکالعدم قراردینے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

نواز شریف کی جانب سے دائر کردہ متفرق درخواست میں جسٹس علی اکبرقریشی کی سماعت کیلئے لارجربنچ بنانے کی سفارش کی گئی ہے اور جسٹس علی اکبرنے لارجربنچ کیلئے فائل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوبھجوادی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب کاقانون 18 ویں ترمیم کے بعدختم ہوچکا ہے جس کے بعدنیب کے تمام اقدامات غیرقانونی ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف ودیگر کی سزاکوکالعدم قراردی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close