Featuredاسلام آباد
انتخابی مہم میں نازیبا زبان کا استعمال: عمران خان آج الیکشن کمیشن میں طلب
اسلام آباد: انتخابی مہم کے دوران سیاسی مخالفین کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےخلاف ازخود نوٹس لے کر آج طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بنچ عمران خان کےخلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا اور نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیاد پر لیا گیا۔
مخالف سیاسی قائدین کی جانب سے عمران خان پر الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں۔