سندھ

وسیم اختر اور آغا سراج درانی بھی نیب کی پکڑ میں آگئے، تحقیقات کا فیصلہ

کراچی: نیب نے میئر کراچی وسیم اختر اور آغا سراج درانی سے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،وسیم اختر پر خوردبرد اور آغاسراج درانی پر غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے آغاز سراج درانی اور وسیم اختر کیخلاف انکوائر ی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ میئر کراچی پر 36ار ب روپے کے فنڈ ز میں خورد بر د کا الزام ہے جبکہ آغاز سراج درانی پر خلاف ضابطہ بھرتیاں کرنے اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔

آغا سراج درانی پر ایم پی اے ہاسٹل کی تعمیر اور سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر کے فنڈز میں خورد برد کرنے کا الزام بھی ہے۔ نیب نے ایس ایس پی فرید جان سرہندی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ بھی کیا ہے ، ایس ایس پی پر بھی خلاف ضابطہ بھرتیوں کا الزام ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close