پنجاب

شہباز شریف کا ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور: وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاون کا حکم دیدیا۔ شہباز شریف نے چودہ اگست کی تقریبات کیلئے فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت  لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کر دی۔  انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنیوالوں کو قانون کے تحت سزا ملے گی جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے یوم آزادی پر چوکس رہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close