آئی ایس آئی نے میرے چیف جسٹس کو کہا ہے کہ الیکشن تک نوازشریف اور ان کی بیٹی کو باہر نہ آنے دینا : جسٹس شوکت عزیز صدیقی
اسلام آباد : جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہاہے کہ آئی ایس آئی کے لوگ مختلف جگہ پر پہنچ کر اپنے مرضی کے بینچ بنواتے ہیں ، آئی ایس آئی والوں نے میرے چیف جسٹس کو اپروچ کیا اور کہا کہ الیکشن تک نوازشریف اور اس کی بیٹی کو باہر نہیں آنے دینا ۔جسٹس شوکت صدیقی نے راولپنڈی بار ایسوسی ایشن سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ میرے چیف جسٹس کو کہا گیا کہ شوکت عزیز صدیقی کو بینچ میں شامل مت کرو ، میرے چیف جسٹس نے کہا کہ جس بینچ سے آپ ایزی ہیں ہم وہ بنا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ احتساب عدالت کی ہر روز کی پروسیڈنگ کہاں پر جاتی رہی ہیں، معلوم ہے کہ سپریم کورٹ کون کس کا پیغام لے کر جاتا ہے، احتساب عدالت پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایڈمنسٹریٹو کنٹرول کیوں ختم کیا گیا؟ عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے، آپ کی حویلی بندوق والوں کے کنٹرول میں ہے۔مکمل آڈیو خطاب سنیںجسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ مجھے نوکری کی پرواہ نہیں، یہ کہا گیا کہ یقین دہانی کرائیں کہ مرضی کے فیصلے کریں گے تو آپ کے ریفرنس ختم کرا دیں گے ، مجھے نومبر تک نہیں ستمبر میں چیف جسٹس بنوانے کی بھی پیش کش کی گئی۔