بھارتی وزیرداخلہ کی آمد پر اسلام آباد میں حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا
اسلام آباد: بھارتی وزیرداخلہ کی آمد پر اسلام آباد میں مظاہروں کا سلسلہ تیزہوگیا حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے نیشنل کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا ان کاکہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں پانی بند کرکے بربریت اورنہتے کشمیریوں پر زہریلے ہتھیار استعمال کرکے دہشت گردی کی۔
تفصیلات کےمطابق راج ناتھ سنگھ کی سارک کانفرنس میں شرکت کےلئے پاکستان آمد پر اسلام آباد میں جگہ جگہ مظاہرے ہوئے پہلے کو کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر دھرنا دیا تو بعد میں مشعال ملک بھی نیشنل پریس کلب کے سامنے سراپا احتجاج نظر آئیں۔ بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر مشعال نے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
بھوک ہڑتالی کیمپ میںحریت کانفرنس کے رہنماﺅںاوردیگر تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ عام شہری بھی شریک ہوئے ۔۔شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کےخلاف نعرے درج تھے۔۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھتے جارہے ہیں پاکستان میں کشمیریوں سے یکجہتی کےلئے احتجاج کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا مشعال ملک اسلام آباد میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر مظلوم کشمیریوں کی آواز بنی ہیں کہتی ہیں بھارتی مظالم کےخلاف ہر جگہ صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔