Featuredخیبر پختونخواہ

پرویز خٹک نے نازیبا بیانات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کافیصلہ کر لیا

پشاور:خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے انتخابی مہم میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ خلاف ورزی کیس میں میرے ساتھ تعصب برتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیسز میں کسی کی کامیابی کا نوٹیفیکشن فیصلے سے مشروط نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈسردار محمد رضا خان کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے فیصلہ دیا تھا کہ پرویز خٹک کا الیکشن میں نتیجہ کچھ بھی ہو وہ اس مقدمے کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے اس روز حلف نامے کے ساتھ دلائل دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close