اسلام آباد

ایک یاد و فیصلوں کا آنا ہمارے تحفظات کا ازالہ نہیں کر سکتا :پرویز رشید

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پرویز رشید نے لاہور ہائیکورٹ سے شیخ ر شید احمد کی درخواست مسترد ہونے کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک یا دوفیصلوں کا آنا ہمارے تحفظات کا ازالہ نہیں کر سکتا ۔دنیا نیوز کی خصوصی انتخابی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ کسی ایک یا دوفیصلوں کا آنا ہمارے ان تحفظات کا ازالہ نہیں کر سکتا جس کا ہم پچھلے دوسال سے شکار ہوتے آرہے ہیں۔ جب ایک جماعت کے سربراہ کی آزادی سلب کرلی جائے ۔ اس سے اسکی جماعت کی سر براہی کا عہد ہ بھی چھین لیا جائے اور اسکی بیٹی اور اس کے داماد کو بھی جیل میں ڈال دیا جائے تو ایسے میں یہ فیصلہ ہم کو مطمن نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انتخابات کے لئے وہ سہولت نہیں دی گئی جو دوسری جماعتوں کودی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ میں نے نہیں کہہ رہا بلکہ دنیا بھر کا میڈیا اس بات کو لکھ رہا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں یہ بات کہہ رہی ہیں جن میں جماعت اسلامی تک بھی شامل ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close