سعودی عرب میں ریاض کی سڑکوں پر اچانک ایسی چیز آگئی کہ کھلبلی مچ گئی، لوگوں میں خوف و ہراس کیونکہ۔۔۔
ریاض: جمعہ کے روز سعودی دارالحکومت میں اس وقت شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ ایک گوریلا شہر کی سڑکوں پر آزادانہ گھوم رہا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سڑکوں پر پھرتے گوریلے کی متعدد تصاویر بھی پوسٹ کی گئیں جبکہ ایک ویڈیو بھی سامنے آئی۔ اس ویڈیو میں یہ جانور ایک گھر کے گیٹ کے ساتھ لٹکا ہوا نظر آتا ہے جبکہ ایک اور جگہ سڑک کنارے بیٹھا دکھائی دیتا ہے۔اگرچہ یہ واضح نہیں کہ یہ تصاویر اور ویڈیو حقیقی ہیں یا محض خوف و ہراس پھیلانے کیلئے جعلسازی کی گئی، تاہم سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کے متعدد صارفین کا بھی یہی کہنا ہے کہ گوریلا شہر کی سڑکوں پر تقریباً آدھے گھنٹے تک پھرتا رہا جس کے بعد سکیورٹی حکام اسے پکڑنے میں کامیاب ہوئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس واقعے سے متعلقہ کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی سرکاری حکام کی جانب سے تاحال اس معاملے کی وضاحت کے لئے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے۔