اسلام آباد

نواز شریف پر ڈیل کا الزام لگانا شرمناک ہے :مریم اورنگزیب

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف پر ڈیل کا الزام لگانا شرمناک ہے، قائد مسلم لیگ ن کے خلاف پروپیگنڈا افسوسناک ہے۔میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف بعض میڈیا پر جھوٹی خبریں انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انتخابی مہم کے بعد پارٹی قائد کے خلاف مہم کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ن لیگی ترجمان نے ڈیل سمیت تمام منفی خبروں کو مسترد کیا اور یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے بیماری کی حالت میں اسپتال جانے سے انکار کیا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نواز شریف کی ڈیل کی جھوٹی خبروں کامقصد پارٹی ووٹرز کو پریشان کرنا ہے، سابق وزیراعطم عوام کے ووٹ کی عزت کی خاطر جیل میں ہیں۔ان کا کہناتھاکہ 25جولائی کو ووٹ کو عزت دو کے حوالے سے تاریخی فیصلہ سامنے آئے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close