سندھ
فوجی گاڑی پر حملے میں کالعدم لشکر جھنگوی ملوث تھی
چند روز قبل صدر کے علاقے میں پارکنگ پلازہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فوجی گاڑی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو جوان شہید ہوئے تھے جس کے بعد حسا س اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فوجی گاڑی پر حملے میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کا ایک گروہ ملوث تھا جس کا لیڈر سید صفدر علی عرف سفیان ہے جو نیو کراچی کا رہائشی ہے ۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سید صفدر علی عرف سفیان وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملے کا بھی ماسٹر مائنڈ تھا جس کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں نے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں تاہم مذکورہ دہشت گرد اس وقت افغانستان کے بارڈر کے قریب روپوش