خیبر پختونخواہ

دیربالا کی تاریخ میں پہلی بار خواتین ووٹ دینے باہر آگئیں

عام انتخابات 2018 کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے اور دیربالا کی تاریخ میں پہلی بار خواتین بھی اپنا قومی فریضہ پورا کرنے کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے گھروں سے نکلی ہیں۔ گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 21 پر ایک خاتون نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔

دیر بالا میں قومی اسمبلی کے حلقے این  اے 5 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 12 کے پولنگ اسٹیشنوں پر خواتین ووٹرز کا کافی رش ہے۔ واضح رہے کہ دیر بالا وہ علاقہ ہے جہاں اس سے قبل عمائدین کی جانب سے گزشتہ انتخابات میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنےکی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close