دنیا

چین میں ٹرانزٹ ایلویٹڈ بس کا کامیاب تجربہ‘ ٹریفک مسائل سے نمٹنے کی نئی راہیں کھل گئیں

بیجنگ : دنیا بھر میں ٹریفک مسائل سے نمٹنے کے لیے نت نئے منصوبے متعارف کرائے جاتے ہیں مگر چینی ماہرین نے مسئلے کا انوکھا حل ڈھونڈا ہے۔ چند ماہ قبل پیش کیے جانے والے ٹرانزٹ ایلویٹڈ بس کے ڈیزائن نے حقیقت کا روپ دھار لیا۔ حیرت انگیز بس کا پہلا کامیاب تجربہ بھی کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک پر قابو پانا مختلف ممالک کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں۔ چین بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں موثر اور بہتر منصوبہ بندی کے باوجود ٹریفک مسائل موجود ہیں۔ انہی مسائل سے نمٹنے کے لیے یہاں چند ماہ قبل ایک ٹرانزٹ ایلیویٹڈ بس کا ڈیزائن پیش کیا گیا۔

اس ڈیزائن کو نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر میں سراہا گیا۔ یہ ایک ایسی بس ہے جس میں مسافروں کو بٹھانے کی جگہ بلندی پر ہے اور دیگر گاڑیاں اس بس کے نیچے سے گزرتی اپنا سفر جاری رکھ سکیں گی۔

اب یہ بس حقیقت بن چکی ہے اور دنیا کی اس پہلی بس کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔ چوبیس فٹ چوڑی اور پچیس فٹ لمبی اس بس میں تین سو مسافروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ ادھر چینی شہری اس بس کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close