بلوچستان

سریاب روڈ کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن ، 56 مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ . بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرچ آپریشن کے نتیجے میں 56 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ کلی قمبرانی و کلی بنگلزئی میں ایف سی اور پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کے نتیجے میں 56 مشتبہ افرا دکو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ مذکورہ کارروائی سریاب کے علاقے بی بی نانی زیارت میں گزشتہ روز 2 پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد عمل میں لائی گئی ہے ۔ سیکورٹی فورسز کو گرفتار افراد پر پولیس اہلکاروں کو گزشتہ روز ٹارگٹ کرنے کا شبہ ہے گرفتار افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close