راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان ویوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کی طبیعت دریافت کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے انتخابی نتائج سے متعلق غور کیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب نواز شریف سے سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم اور طارق فاطمی کی ملاقات نہ ہوسکی، طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ جیل حکام کے مطابق نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، اس نلئے نواز شریف سے صرف اہل خانہ مل سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔