اسلام آباد

”ہم دوبارہ انتخابات کیلئے یہ کام کریں گے تاکہ۔۔۔“ مولانا فضل الرحمان کھل کر سامنے آ گئے

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اے پی سی انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے اور ازسرنو جمہوریت کی بحالی اور دوبارہ انتخابات کیلئے تحریک چلائیں گے جبکہ اس مقصد کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی۔آل پارٹیز کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلف نہ اٹھانے پر کانفرنس میں شریک ہونے والی تمام جماعتیں متفق ہیں۔ ہم نے پارلیمینٹ کے اندر اس الیکشن کمیشن کو اختیارات دئیے اور 20 ارب روپے تک اخراجات کی منظوری دی، قوم کا وقت اور پیسہ کیوںضائع کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ دیکھتے یہ لوگ ایوان کس طرح چلائیں گے ہم ان کو داخل نہیں ہونے دیں گے ۔ ہم ازسرنو انتخابات کیلئے تحریک چلائیں گے اور اس مقصد کیلئے کمیٹی بنائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close