پی ٹی آئی دیگرچھوٹی جماعتوں اورآزادامیداروں کیساتھ مل کرحکومت بنائے گی: موڈیز
اسلام آباد: دنیا بھر کے ممالک کی معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز کے مطابق پی ٹی آئی دیگرچھوٹی جماعتوں اورآزادامیداروں کیساتھ مل کرحکومت بنائے گی۔
موڈیز کے مطابق پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بڑا چیلنج ہے اورمسئلہ کا ممکنہ حل مانیٹری اورفسکل پالیسی کوسخت کرنے میں ہے،ٹیکس آمدنی کاوسیع نہ ہونا گورننس بہتر بنانااورکرپشن کاخاتمہ آنے والی حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہوگا،اس کے علاوہ عالمی مسابقت نہ ہونا کمزورادارے،گورننس کی خامیاں اورکرپشن ہیں اور پی ٹی آئی نے ٹیکس کم کرنے اورتوانائی کی قیمتیں کم کرنے کے وعدے کیے ہیں جبکہ ان تمام مسئلہ کا ممکنہ حل مانیٹری اورمالیاتی پالیسی کوسخت کرنے میں ہے۔موڈیز کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سے بجلی کی ترسیل اور انفرااسٹرکچر بہتر ہوا ہے لیکن روپے کی قدر میں کمی ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے ادائیگیوں کی فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا پڑے