تجارت
اوپن مارکیٹ میں ڈالر چار روپے مزید سستا ، 124 روپے پر آ گیا
لاہور : ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے ظفر پراچہ نے کہاہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک دن میں چار روپے سستاہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ظفر پراچہ کا کہناتھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 128 روپے سستا ہو کر 124 روپے کا ہو گیاہے ، انتخابات کے بعد ڈالر130 روپے سے سستا ہو کر چھ روپے نیچے آیا ہے اور اب قیمت 124 روپے ہو گئی ہے ۔مارکیٹ میں ڈالر کی وافر مقدار کے باعث قیمت میں مزید واقع ہو سکتی ہے ۔