اسلام آباد
وزیراعظم نواز شریف سے محمود خان اچکزئی کی ملاقات
وزیراعظم نواز شریف سے رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں مجموعی قومی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہماری مشترکہ کوششوں کی وجہ سے بلوچستان میں امن و استحکام آیا ہے، بلوچستان کے عوام بلوچستان میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں سے مستفید ہوں گے۔
وزیراعظم نے ترقیاتی ایجنڈے کو ملک بھر میں پھیلانے کے عزم کا اعادہ کیا۔