سندھ
فاروق ستارکی این اے 245 ،247 میں دوبارہ گنتی کی درخواست
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے این اے 245 اور247 میں دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کرادی۔قومی اسمبلی کے دوحلقوں سے درخواست جمع کراتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے موقف اپنایا ہے کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کوفارم 45 فراہم نہیں کیاگیا اور گنتی کے وقت ہمارے پولنگ ایجنٹ کوباہرنکال دیاگیا۔ اس لئے این اے 245 اور247 میں دوبارہ گنتی کی جائے ۔