Featuredاسلام آباد
رشین فیڈریشن نیوی ڈے کی تقریبات: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا روسی بندرگاہ سینٹ پیٹرزبرگ کادورہ
اسلام آباد:پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے روسی بندرگاہ سینٹ پیٹرزبرگ کادورہ کیا جہاں رشین فیڈریشن نیوی حکام،پاکستانی سفیراوردفاعی اتاشی نے استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کے روسی بندرگاہ سینٹ پیٹرزبرگ کے دورہ پر رشین فیڈریشن نیوی بینڈزنے مسحورکن دھنوں کےساتھ جہازکاخیرمقدم کیا اور مشن کمانڈرکی سینٹ پیٹرزبرگ کے وائس گورنراورکمانڈرلینیگرڈنیول بیس سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ پی این ایس اصلت نے رشین فیڈریشن نیوی ڈے کی تقریبات میں شرکت کی اور اس موقع پر رشین فیڈریشن نیوی کے مختلف عہدیداروں نے جہازکادورہ بھی کیا۔