دنیا

’ایران نے اس کام کے لئے فوج جمع کرنا شروع کردی ہے‘ ایران نے ایسا کام کردیا کہ امریکیوں کے ہوش اُڑگئے، بڑا خطرہ۔۔۔

واشنگٹن: سالہا سال تک ایران پر پابندی عائد کئے رکھنے اور اس کی معیشت کو تباہی سے دوچار کر دینے کے باوجود امریکا کے دل سے ایرانی فوج کا خوف نہیں نکل رہا۔ کبھی اسے لگتا ہے کہ ایران اس کی تباہی کے لئے ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے اور کبھی امریکا تک مار کرنے والے بین البراعظمی میزائلوں کا خوف اسے گھیر لیتا ہے۔ اب اچانک امریکا کو یہ شک پڑ گیا ہے کہ ایران بڑی تعداد میں اپنے جنگی بحری جہاز آبنائے ہرمز کے سمندری علاقے میں جمع کر رہا ہے اور طاقت کے بڑے مظاہرے کا ارادہ رکھتا ہے۔”ڈیلی سٹار“ کے مطابق امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں ایرانی بحریہ کے جنگی جہازوں کی ایک بڑی تعداد کو آبنائے ہرمز کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکہ نے ایران کی نگرانی انتہائی سخت کردی ہے۔ امریکی بحریہ کے ترجمان نے اس سلسلے میں جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ ”خلیج عرب، آبنائے پ؛رمز اور خلیج عمان میں ایرانی بحریہ کی سرگرمیوں سے ہم آگاہ ہیں۔ ہم اس کا قریبی جائزہ لے رہے ہیں اور نگرانی کررہے ہیں اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ عالمی سمندر میں آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے۔ ہم تمام بحری قوتوں سے بھی کہتے ہیں کہ وہ عالمی بحری روایات، معیارات اور قوانین کی پابندی کریں۔“یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین بحری تجارتی راستوں میں سے ایک ہے۔ اسی بحری راستے سے دنیا کا تقریباً 20 فیصد خام تیل گزرتا ہے۔ ایران اور عمان دونوں ہی آبنائے ہرمز کی ملکیت کے دعویدار ہیں اور متعدد مواقع پر دھمکی دے چکے ہیں کہ اس اہم ترین سمندری راستے کو بند کرکے بحری جہازوں کی آمدورفت منقطع کردیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close