اسلام آباد

حکومت قائم ہونے سے پہلے ہی قومی اسمبلی میں ایسا کام ہو گیا کہ تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی، پریشان ہو کر عارف علوی نے خط لکھ دیا کہ ۔۔۔

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق سپیکر آفس نے فیڈرل لاجز کی الاٹمنٹ کی ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی ارکان کو نو ٹی فیکیشن جاری نہیں کیا ،اطلاعات ہیں کہ سپیکر آفس نے فیڈرل لاجز کی الاٹمنٹ کر دی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر فیڈرل لاجز کی الاٹمنٹ نیا سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کرتا ہے ۔عارف علوی نے سپیکر قومی اسمبلی سے التماس کی کہ اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھا جائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close