اسلام آباد

4 اگست تک اپوزیشن کی حکمت عملی واضح ہو جائیگی :مریم اورنگزیب

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی ر ہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی ہوگی ،چار اگست تک اپوزیشن کی حکمت علی واضح ہو جائیگی ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ دھاندلی شدہ الیکشن کے خلاف تمام جماعتیں اکٹھی ہوگئی ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے 16رکنی کمیٹی بنائی ہے جس کی میٹنگ کل تین بجے ہوگی اور چار اگست تک اپوزیشن کی حکمت عملی واضح ہو جائیگی ۔ احتجاج کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم تحریک انصاف کی طرح دھرنے نہیں دیں گے ،نہ پارلیمنٹ پر حملہ کریں گے اور نہ لعنت بھجیں گے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی ہوگی لیکن تحریک انصاف کی طرح سول نافرمانی کی تحریک نہیں چلائیں گے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close