انٹرٹینمنٹ

” مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی اور ۔۔۔ “ پاکستانی اداکارہ نے شدید زخمی حالت میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا

نوشہرہ: پشتو کی نامور فنکارہ نیلم گل کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا شوہر مراد اور اس کے ساتھی مسعود اور منصف اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اداکارہ نیلم گل نے اپنے فیس بک پر شدید زخمی حالت میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ ویڈیو میں ان کے چہرے پر زخموں کے نشانات اور ناک سے نکلتا خون دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ اس کا شوہر مراد اور اس کا ساتھی منصف انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

مراد نے انہیں گلے میں پھندا ڈال کر جان سے مارنے کی بھی کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئیں۔ ان کے شوہر نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے جس کے نشانات ان کے پورے جسم پر موجود ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ان کا شوہر انہیں چہرے پر تیزاب ڈالنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

نیلم گل نے الزام عائد کیا کہ ان پر گھریلو تشدد کا سلسلہ گزشتہ پانچ 6 سال سے جاری ہے لیکن وہ بچوں اور عزت کی خاطر خاموش رہیں لیکن اب مزید برداشت نہیں کرسکتیں۔ ’ میرا شوہر کچھ بھی کہے تو وہ جھوٹ بول رہا ہے کیونکہ اسی نے مجھے اس حال تک پہنچایا ہے‘۔

۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

نیلم گلم کی جانب سے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close