اسلام آباد

مسلم لیگ (ن) نے اپنی حکومت کے آخری دن شام 5 بجے کے بعد کتنے ارب روپے جاری کئے؟ نگران وزیر خارجہ کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد: نگران وزیر خارجہ عبد اللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنی حکومت کے خاتمے سے پہلے قومی خزانے کو خالی کردیا ۔کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اپنی حکومت کے آخری دن شام 5کے بعد 20ارب روپے جاری کیے ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جب نگران حکومت نے ذمہ داریاں سنبھالیں اور دستاویزات دیکھیں تو پتہ چلا کہ خزانے میں کوئی پیسہ نہیں ہے ۔عبد اللہ حسین نے کہا کہ نگران حکومت کو30کرو ڑ روپے کی ادائیگیاںکرنا تھیں جس کے لیے پیسوں کی فوری ضرورت تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی دوران ڈالر کی قیمت اوپر جانا شروع ہو گئی تھیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close