دنیا

رومانیہ کی حسیناﺅں نےبھارت میں اندھیر مچادی

نئی دلی: رومانیہ کے ایک ڈکیت گینگ سے تعلق رکھنے والی حسیناﺅں کو چھٹیوں پر جانے کا خیال آیا اور بھارت کی بدقسمتی دیکھئے کہ یہ جادوگرنیاں چھٹیاں گزارنے یہاں چلی آئیں۔ 
اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 7رکنی گینگ 12 جولائی کو چھٹیاں گزارنے کے لئے بھارت پہنچا اور ایک ہفتے کے دوران ہی تین ریاستوں میں متعدد جیولری شاپس سے لاکھوں کے زیورات لوٹ لئے۔ اخبار کے مطابق رومانوی ڈکیت گینگ نے بھارت میں لینڈ کرنے کے بعد ریاست ہریانہ، راجستھان اور دلی کی متعدد جیولری شاپس کو نشانہ بنایا اور تقریباً 12 لاکھ روپے کے سونے اور ہیرے کے زیورات اڑالئے۔

سات رکنی گینگ میں چار خواتین کے ساتھ مدد کے لئے تین مرد بھی شامل ہیں۔ یہ ساتوں سیاحتی ویزہ لے کر بھارت آئے تھے۔ جے پور پولیس کا کہنا ہے کہ اس گینگ نے بھارت میں لینڈ کرتے ہی ائیرپورٹ سے ٹیکسی لی اور سیدھے ایک جیولری شاپ پر گئے جہاں سے قیمتی ہیرے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس کے بعد انہوں نے ریواری کے علاقے میں ایک جیولری شاپ کو نشانہ بنایا اور پھر دو دن کی ریسٹ کے بعد پلوال شہر میں ایک جیولری شاپ کو لوٹا۔ اس گینگ کا اگلا نشانہ فریدآباد اور جھجھر شہر میں واقع جیولری شاپس بنیں۔ فرید آباد کرائم انوسٹی گیشن یونٹ کی ایک ٹیم نے بالآخر انہیں شہر کی ایک اور جیولری شاپ پر ہونے والی واردات کے بعد گرفتار کرلیا اور اب ان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close