خیبر پختونخواہ

پشاور میں شہری سڑکوں پر آ گئے ، لیکن کیوں ؟ وجہ جان کر عمران خان کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

پشاور : پشاور میں فقیر کلے کے عوام بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج شروع کر دیاہے جس میں بچے اور خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے فقیر کلے چوک کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں 24 گھنٹوں میں سے ایک گھنٹہ بھی بجلی نہیں آتی جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔خواتین مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں میں بجلی، گیس اور پانی کچھ بھی نہیں، مرد تو باہر چلے جاتے ہیں لیکن گھر سنبھالنے کیلئے وہ کیا کریں ؟ جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا روڈ نہیں کھولیں گے۔ مظاہرے کے باعث پجگی، شاد خان کلے اور دیگرعلاقوں کا راستہ پشاور سے کٹ گیا۔ گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں بھی دیکھنے میں آئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close