پنجاب

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل

راولپنڈی: نامزد وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔

پاکستان ویوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔ زلفی بخاری کا نام نیب کی درخواست پرای سی ایل پرڈالا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کا نام نگراں وزیرداخلہ اعظم خان کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔ ان کا نام پہلے بلیک لسٹ میں شامل تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ان کا نام بلیک لسٹ سے خارج کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close