اسلام آباد
گرینڈ اپوزیشن الائنس کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی ڈرون کیمرے سے لی گئی تصاویرسامنے آ گئیں، عوام کا اتنا بڑا ”جم غفیر“ دیکھ کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی
اسلام آباد :عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف اپوزیشن گرینڈ الائنس کا الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سامنے احتجاج جاری ہے جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماءشریک ہیں۔
اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے اس احتجاج میں عوام کا ”جم غفیر“ اکٹھا ہونے کے دعوے کئے جا رہے ہیں مگر دراصل وہاں کتنے لوگ موجود ہیں؟ ڈرون کیمرے سے لی گئی تصاویر نے حقیقت آشکار کر دی ہے۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند افراد ہی احتجاج میں شریک ہیں جبکہ ایک تصویر میں سڑک پر کھڑی گاڑیوں کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ گاڑیاں احتجاجی مظاہرین کی نہیں بلکہ احتجاج کی صورت میں ٹریفک جام میں پھنسے والے شہریوں کی ہیں جو احتجاج ختم ہونے کے انتظار میں سڑک پر کھڑے ہیں۔