بلوچستان

بلوچستان امن و خوشحالی سیمینار، آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے:آئی ایس پی آر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے جہا ں وہ امن ا ورخوشحالی کے موضوع پر منعقدہ نیشنل سیمینارسے خطاب کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف بلوچستان میں امن ا ور خوشحالی کے موضوع پر ہونے والے دو روزہ سیمینار میں شرکت کیلئے بلوچستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اہم خطاب بھی کریں گے۔ آرمی چیف ملک میںامن کے قیام ،پاک فوج کے کردار اور جوانوں کی قربانیو ں پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ بلوچستان میں منعقدہ سیمینار کا آج آخری روز ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close