سندھ

کراچی : سندھ حکومت کا سانحہ کوئٹہ کے زیرعلاج زخمیوں کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں زیر علاج سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کےعلاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ  کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کا جینا حرام کردیں گے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آغا خان اسپتال میں سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آپ یہاں مہمان ہیں،علاج کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم نے دہشت گردی کے خلاف بےپناہ قربانیاں دی ہیں،سندھ کی عوام بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہیں ،،دہشت گرد جہاں بھی ہوں،ان کا جینا حرام کردیں گے۔

ایک زخمی نےوزیر اعلیٰ سے کہا کہ  اس نے انہیں ٹی وی پر دیکھا تھا،جس پرمراد علی شاہ مسکرا دیئے اور کہا آپ خواب میں منظور وسان کو بھی دیکھا کریں،کیوں کہ وہ اکثر خواب میں دکھائی دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء منظوروسان، سکندر میندھرو، مشیرقانون مرتضٰی وہاب اور ڈی سی ایسٹ آصف جان ودیگر بھی موجود تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close