Featuredاسلام آباد

’شہبازشریف کی بھی14اگست نہ منانے کی مولانافضل الرحمان کے بیان کی تائید‘سینئرصحافی نے یہ دعویٰ کیا توجواباً سوشل میڈیا صارف نے ایسی ویڈیو پوسٹ کردی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہوگیا

اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف موسم کی خرابی کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے تاہم اسی وجہ سے وہ خبروں میں ہیں ۔ اب صحافی انور لودھی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’شہبازشریف نے بھی مولانافضل الرحمان کے 14اگست کو یوم آزادی نہ منانے کی تائید کردی‘۔

انورلودھی کے اس ٹوئیٹ کے جواب میں لیگی مداح انعم چوہدری نے شہبازشریف کی ویڈیو شیئرکردی جس میں وہ میڈیا کے سوالات کے جواب دے رہے ہیں۔ انعم چوہدری نے لکھاکہ’۔۔۔ خود سن لو‘۔ شہبازشریف سے ویڈیو میں سوال کیاگیا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ چودہ اگست کو یوم آزادی کے طورپر نہیں منائیں گے، آپ کا کیاکہناہے ۔ اس پر شہبازشریف نے جواب دیا کہ ’یوم آزادی تو یقینا ہم سب منائیں گے ۔۔۔ جو وہ بات کررہے ہیں ،کیا ہم چودہ اگست کی خوشیوں کیساتھ شفاف الیکشن کی خوشیاں مناسکتے ہیں، جواب یقینا ناں میں ہے اور میں ان کیساتھ ہوں‘۔

چودہ اگست کو یوم آزادی نہ منانے کے فضل الرحمن کے بیان کی تائید کرتا ہوں (شہبازشریف)

مودی کے یاروں اور اچکزئی کے "نظریاتی ساتھیوں” سے یہی توقع کی جا سکتی تھی

بےشرم یُوتھئوں خود سُن لو
شہبازشریف نے کہا تھا "ہم یقیناً اپنے مُلک کے آزاد ہونے کی خوشیاں منائینگے”
عمران نے لکھا کہ ’14گست کو میرا پیغام۔۔۔ محب وطنوں کو چشن آزادی مبارک۔ انڈیا کے یاروں کو بربادی مبارک۔۔‘‘

شاہین خانزادی نے لکھا کہ ’جھوٹ بولتے شرم بھی نہیں آتی تمہیں؟‘‘۔

آصف ملک نے لکھا کہ ’جھوٹے پر اللہ کی لعنت‘

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close