اسلام آباد

عاطف خان کواہم ترین وزارت سونپی جائے گی:فوادچودھری

اسلام آباد: ترجمان تحریک انصاف فوادچودھری نے کہا ہے کہ عاطف خان کواہم ترین وزارت سونپی جائے گی، ہم ایک کروڑنوکریاں اور 50 لاکھ گھردینے کاوعدہ پورہ کرینگے۔دنیا نیوز کے مطابق ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ عاطف خان اورپرویزخٹک وزیراعلیٰ کیلئے فیورٹ امیدوارتھے، محمودخان کی کارکردگی بہت اچھی تھی ان کی سیاسی کارکردگی کاکوئی مقابلہ نہیں ہے م،پرویزخٹک کوکون سی وزارت دینی ہے یہ کہناقبل ازوقت ہے پرویزخٹک کی وزارت کافیصلہ عمران خان کریں گے، عاطف خان کواہم ترین وزارت سونپی جائے گی ،ہم نےایک کروڑنوکریاں اور 50 لاکھ گھردینے کاوعدہ کیا، اسپیکرکے الیکشن کے بعدوزیراعلیٰ پنجاب نامزدکیاجائےگا، قومی اسمبلی میں ہمارے ارکان کی تعداد179یا181 ہوگی ہے ، پیپلزپارٹی،ن لیگ نے فضل الرحمان کے بیان پرپختگی دکھائی ہے، مولانافضل الرحمان کابیان بہت افسوسناک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close