کھیل و ثقافت

مستفیض پاکستان سپر لیگ سے باہر

 بنگلہ دیش کے نوجوان اسٹار باؤلر مستفیض الرحمان کندھے کی انجری کے سبب پاکستان سپر(پی ایس ایل) میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

کھلنا میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاسٹ باؤلر زخمی ہو گئے تھے اور عدم صحتیابی کی وجہ سے پی ایس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

چار فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی فرنچائز نے 50 ہزار ڈالر میں مستفیض کی خدمات حاصل کی تھیں۔

انجری سے چند دن قبل بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ فاسٹ باؤلر کو انجری اور تھکن سے بچانے کیلئے شاید پی ایس ایل کیلئے این او سی جاری نہ کریں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے امید ظاہر کی کہ مستفیض 24 فروری سے شروع ہونے والے ایشیا کپ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مستفیض کو ابھی بھی فٹ ہونے میں دو ہفتے لگیں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ جیسے اہم ایونٹس سے قبل فٹ ہو جائیں۔

پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے دیگر تین بنگلہ دیشی اسٹارز تمیم اقبال، مشفیق الرحیم اور شکیب الحسن ممکنہ طور پر آج رات متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close