اسلام آباد
تحریک انصاف کے وفد کی سپیکرایازصادق سے ملاقات،عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا وفد سپیکرہاوس پہنچ گیا جہاںپی ٹی آئی وفد نے سپیکرایازصادق سے ملاقات کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکرایازصادق سے ملاقات کے لئے آئے تحریک انصاف کے وفدمیں نامزدسپیکراسدقیصر،پرویزخٹک اورفوادچودھری شامل تھے۔پی ٹی آئی کی جانب سے لیگی پارلیمانی رہنمااورسپیکرکوعمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔واضح رہے کہ کل(پیر کو) قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے ،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ارکان اسمبلی سے حلف لیں گے اوراسی اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔