Featuredاسلام آباد
رزاق داؤد کو حکومت میں شمولیت کی دعوت
اسلام آباد: ممتاز ماہر اقتصادیات عبدالرزاق داؤد کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت میں ماہرین کی شمولیت کی تیاریاں شروع کر دی گئی جب کہ ممتاز ماہر اقتصادیات عبدالرزاق داؤد کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق عبدالرزاق داؤد کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر مقرر کیا جائیگا۔ عبدالزراق داؤد صنعت، سرمایہ کاری، ٹیکسٹائل اور تجارتی امور پر وزیر اعظم کو مشورہ دیں گے۔