بلوچستان
چین کی بھی کوئٹہ میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت
چین نے کوئٹہ میں شرپسندوں کی جانب سے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کردی۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہشت گرد حملہ افسوسناک ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ چین کی ہمدردیاں جاں بحق اور زخمی افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ یاد رہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔