Featuredاسلام آباد

نوازشریف کی احتساب عدالت پیشی،جوڈیشل کمپلیکس کے باہر تعینات پولیس اہلکار سے گولی چل گئی

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسزاحتساب عدالت پیش کر دیاگیا اسی دوران احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کیلئے تعینات پولیس اہلکار سے گولی چل گئی جس پر پولیس اہلکار سے پسٹل لیتے ہوئے ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسزمیں سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت پیش کردیا گیا۔

احتساب عدالت نمبر2 کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم کو ریفرنسز میں عدالت طلب کر رکھا تھا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،میڈیا کے نمائندوں کو بھی کمرہ عدالت سے رسائی نہیں دی گئی جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔

اسی دوران جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سکیورٹی کیلئے تعینات پولیس اہلکار سے اچانک گولی چل گئی جس پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکار سے پسٹل لے لیا اور اسے ڈیوٹی سے ہٹا دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close