اسلام آباد

منی لانڈرنگ کیس، سپریم کورٹ کی آصف زرداری اور فریال تالپور کو تفتیش کیلئے پیش ہونے کی ہدایت،خاتون کے اکاﺅنٹ سے سوا ارب روپے منتقل ہونے کا انکشاف

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو تفتیش کیلئے ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کردی اوراومنی گروپ کے انورمجید بدھ تک پیش ہونے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ آصف زرداری اورفریال تالپورتفتیش کیلئے پیش نہیں ہورہے، عدالت نے آصف زرداری اورفریال تالپورکوتفتیش کیلئے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش میں 15 مزیداکاؤنٹس سامنے آئے ہیں،ایک خاتون کے اکاو¿نٹ سے ایک ارب 25کروڑروپے منتقل ہوئے جبکہ اس خاتون کاشوہرکرائے پرموٹرسائیکل چلاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close