کیا آپ جانتے ہیں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والی یہ خاتون کون ہیں؟ جواب جان کر آپ بھی عمران خان کو داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے
اسلام آباد : قومی اسمبلی کے علاوہ سندھ اور خیبر پختون خواہ اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیاہے اور سب سے شاندار خبر یہ ہے کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ کیلاش اور سندھ کی شیدی کمیونٹی سے نمائندوں کو کے پی کے اور سندھ اسمبلی میں نمائندگی دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر زادہ اور تنزیلہ قمبرانی کو مبارک باد پیش کی گئی ہے ۔ تنزیلہ کا تعلق سندھ کی شیدی کمیونٹی سے ہےاور انہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں منتخب کیا ہے جبکہ وزیر زادہ کا تعلق کیلاش سے ہےاور انہیں پی ٹی آئی کی جانب سےکے پی کے اسمبلی میں منتخب کیا گیاہے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہواہے کہ ان کمیونٹیز کو اسمبلی میں نمائندگی دی گئی ہے ۔پی ٹی آئی نے اپنے ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ آئیے پارٹی لائنوں سے باہر نکلتے ہوئے پاکستان کی ترقی کیلئے بھر پور کام کرنے کا عزم کرتے ہیں ۔