سندھ

پی ٹی آئی قیادت عمران اسماعیل کے بیان کا نوٹس لے :مولا بخش چانڈیو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی قیادت سے عمران اسماعیل کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق رہنما پاکستان پیپلزپارٹی مولابخش چانڈیونے پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد گورنرعمران اسماعیل کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران اسماعیل نے ابھی حلف لیا نہیں ہے اوردیگر جماعتوں کے خلاف بغض ظاہرکرنا شروع کردیا ہے ،بلاول ہاؤس ایک گھرنہیں کروڑوں لوگوں کی محبت کا مرکزہے،نامزدگورنرشوق پوراکرکے دیکھ لیں،انہیں اپنے وزن کامعلوم ہوجائے گا،ایسے بیانات سہاروں پربننے والی حکومت کوفائدہ نہیں نقصان دینگے،تحریک انصاف کی قیادت نامزدگورنرکے غیرذمےدارانہ بیان کا نوٹس لے،انہوں نے کہا کہ گورنر پورے صوبے کا ہوتا ہے،ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،عمران اسماعیل کو اس بیان پر معافی مانگنی چاہئے ۔واضح رہے پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد بلاول ہاؤس کی غیر قانونی دیواریں گرا دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close