سندھ
فائرنگ سے جاں بحق پی آئی اے ملازمین کی میڈیکولیگل رپورٹ جاری
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی نجکاری کے خلاف کراچی میں پی آئی اے ہیڈ آفس کے باہر ہڑتال کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو افراد کی ابتدائی میڈیکولیگل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کو ایک ایک گولی لگی ۔ہڑتال میں شامل عنایت رضا کو سینے میں ایک گولی لگنے سے اور سلیم اکبر کے پیٹ میں گولی لگنے سے موت واقع ہوئی۔ایم ایل رپورٹ میں کہا گیا کہ عنایت رضا کو مردہ حالت میں ہسپتال لا یا گیا ،سلیم اکبر کے پیٹ میں سامنے سے گولی ماری گئی جو ان کے جسم کے آر پار ہو گئی ۔