اسلام آباد
” مریم نواز سے صرف ۔۔۔ “ عدالت میں پیشی کے موقع پر نواز شریف کی صحافیوں سے گفتگو، ایسی بات کہہ دی آپ بھی افسردہ ہوجائیں گے
اسلام آباد :سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی مریم نواز سے ملاقات صرف ملاقات والے دن ہوتی ہے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نواز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ ایک صحافی نے سابق وزیر اعظم سے سوال کیا میاں صاحب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ جس پر انہوں نے کہا ’جی الحمد للہ میں ٹھیک ہوں‘۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ ’کیا آپ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے یالوگوں میں گھل مل گئے ہیں؟‘جس پر نواز شریف نے کہا ’آپ جو مرضی سمجھ لیں ، سیل میں رہتا ہوں، نماز بھی وہیں ادا کرتا ہوں‘۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کی مریم سے ملاقات ہوتی ہے؟ جس پر سابق وزیر اعظم نے کہا’جی ملاقات والے دن ہی ملاقات ہوتی ہے‘۔