لاہور:پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج کیا جائے گاجس کے لئے ارکان اسمبلی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلہ میں ارکان اسمبلی کے لئے تگڑے ناشتے کا انتظام کیا گیا ہے جس میں حلوہ،پوری ،چنے ،پائے اور نان کا شامل ہیںتاکہ ارکان اسمبلی پیٹ بھرناشتہ کر کے اعوان میں جائیں اور سپیکر اور ڈپٹی سپیکرکے انتخاب کے دوران بھرپور انرجی میں رہیں اور ان تین چار گھنٹوں میں انہیں بھوک محسوس نہ ہو۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزنو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا یا تھاجبکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج کیا جائے گا۔سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کے لیے تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چوہدری محمد اقبال امیدوار ہیں جبکہ ڈپٹی سپیکر کے لیے تحریک انصاف کے سردار دوست محمد مزاری اور (ن) لیگ کے محمد وارث شاد کے درمیان مقابلہ ہوگا۔پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پر مشتمل ہے، عام انتخابات میں 360 ارکان منتخب ہو کر ایوان میں پہنچے ہیں جبکہ 11 نشستیں تاحال خالی ہیں۔