Featuredپنجاب

نوجوت سنگھ سدھو گلابی رنگ کی ٹائی اور پگ کیوں پہن کر آئے ہیں ؟ ایسی وجہ بیان کر دی کہ سن کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

لاہور :بھارتی سابق کرکٹر اور وزیر نوجوت سنگھ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے واہگہ بارڈر سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر پر نوجوت سنگھ کا استقبال رینجرز کی جانب سے کیا گیا جبکہ میڈیا بھی بڑی تعداد میں پہلے سے ہی وہاں موجود تھا ، پاکستان پہنچنے کے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی جذباتی غزلیں سنائیں اور امن کا پیغام دیتے ہوئے محبت کا اظہار کیا ۔ اسی دوران گفتگو کرتے ہوئے نوجوت سنگھ نے کہا کہ انہوں نے جو گلابی رنگ کی پگڑی پہنی ہوئی اس رنگ کا مقصد دراصل محبت کا رنگ ہے ، یہ شگنوں کا رنگ ہے ، اس رنگ کی پگڑی شادیوں پر بھی پہنی جاتی ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close