اسلام آباد

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں مہانوں کو کون کون سے کھانے پیش کیے جائیں گے؟ ایسی خبر آگئی کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو بھی یقین نہیں آئے گا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بطور وزیر اعظم حلف برداری کی تقریب میں مہمانوں کو صرف چائے اور پانی پیش کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوگی جس میں تحریک انصاف کی جانب سے 100 کے قریب مہمان شرکت کریں گے۔ ایوان صدر کی جانب سے عمران خان کو مہمانوں کو کھانے میں پیش کی جانے والی ڈشز کی فہرست فراہم کی گئی تو عمران خان نے اسے مسترد کرتے ہوئے مہمانوں کو صرف چائے اور پانی پیش کرنے کی ہدایت کی۔ نعیم الحق کو ہدایت کی گئی ہے باقی تمام ڈشز لسٹ سے نکال دی جائیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی تواضع سرکاری خرچ سے نہیں ہوگی بلکہ ان کے چائے پانی کا خرچہ عمران خان اپنی جیب سے ادا کریں گے یا پھر تحریک انصاف بطور پارٹی ادا کرے گی۔ بھارت سے آنے والے سابق کرکٹر اور عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو کے قیام کے اخراجات بھی تحریک انصاف خود اٹھائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لگژری گاڑیاں بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ لگژری گاڑیوں کی تعداد میں 90 فیصد کمی کی جائے گی اور انتہائی ضرورت کی گاڑیاں رکھی جائیں گی۔ گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close